اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی وزارت دفاع نے پاکستان سے جوہری ہتھیارلینے کی رپورٹ مسترد کردی

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے برطانوی اخبار میں پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے شائع رپورٹ کو مسترد کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب ایران کے جوہری طاقت بننے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سے ایٹمی ہتھیار حاصل کررہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے برطانوی اخبار میں شائع رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ ”کیا سعودی عرب کو پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کی تلاش ہے“ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک سعودی دفاعی اہلکار نے ذرائع ابلاغ پر آنے والی ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ سعودی عرب ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ایران کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پاکستان سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لندن کے سنڈے ٹائمز نے نامعلوم سینئر امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب نے ایک اسٹریٹجک فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ پاکستان سے ایٹمی ہتھیار خریدے گا۔ اخبار نے اس فیصلے کو مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ سے تعبیر کیا۔ امریکی ٹی وی کے رابطہ کرنے پر سعودی وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا کہ میں یہ نہیں سمجھ پاتا کہ کہانی کیا ہے، یہ خبر گزشتہ 18سال سے خبروں میں ہے اور اگلے 15سال تک رہے گی، وزارت ان افواہوں اور قیاس آرائی پر تبصرہ نہیں کرتا۔ امریکی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس رپورٹ کے بارے جواب نہیں دیا۔ برطانوی اخبار نے لکھا کہ ماضی میں ریاض نے ایٹمی پروگرام میں پاکستان کی بھرپور مد د کی، اس لئے پاکستان اس کا احسان کا بدلہ چاہتا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…