اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

باراک اوباما کا پہلا ٹوئٹ، 24 گھنٹے میں 16 لاکھ ’فولوورز‘ کا نیا ریکا ر ڈ قائم

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدربا راک اوباما نے @POTUS کے نام سے ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی۔۔ اور ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ’فولو‘ کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ ہو چکی تھی۔’گنیز بک آف ریکارڈز‘ میں 10 لاکھ فولوورز کا اب تک کا تیز ترین ریکارڈ ہالی ووڈ کے ایکٹر، رابرٹ ڈاونی جونیئر کے نام تھا، جنھوں نے اپریل، 2014 میں 24 گھنٹے کے اندر اندر، یعنی 23 گھنٹے اور 22 منٹ میں، ایک ملین (10 لاکھ) کا عدد حاصل کیا تھا۔’پوٹس‘ (پریزیڈنٹ آف دی یونائٹیڈ اسٹیٹس) کا مخفف ہے؛ اور وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اپنے اکاو¿نٹ کے لیے ٹوئٹس صدر اوباما خود ہی تحریر کریں گے۔وائٹ ہاوس کے آئی فون سے صدر نے امریکی مائکروبلاگ پر جو پہلا مختصر پیغام بھیجا، اس میں صرف یہ کہا گیا کہ: ’ہیلو، ٹوئٹر! میں براک ہوں۔ واقعی! چھ سال ہوگئے ہیں، اب انھوں نے آخر کار مجھے اپنا اکاونٹ دے ہی دیا ہے۔سابق صدر بِل کلنٹن (@billclinton) جو ان لوگوں میں شامل ہے جنھیں اوباما فولو کر رہے ہیں، اپنے ٹوئٹ میں کہا:’ٹوئٹر پر @POTUS پر آنے پر مبارکباد۔ ایک سوال: کیا یہ ’یوزرنیم‘ عہدے کے ساتھ باقی رہے گا؟#askingforafriend-جس سے مراد ا±ن کی بیگم، ہیلری کلنٹن ہیں، جو عہدہ صدارت کی امیدوار ہیں۔اوباما نے جواب دیا: ’اچھا سوال کیا۔ یہ ’ہینڈل‘ عہدے کے ساتھ والا ہے۔ کیا ایسا کوئی ہے جو @FLOTUSکے اکاو¿نٹ میں دلچسپی رکھتا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…