اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھا رتی ریا ست راجستھان میں آندھی سے 13 افراد ہلاک ، 50 زخمی

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھا رت کی مغربی ریاست راجستھان میں منگل کو تیز ہواو¿ں اور دھول بھری آندھی کے سبب کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے۔ حکا م کے مطا بق تقریبا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواو¿ں کے اثرات سے سب سے زیادہ نقصان بیکانیر اور بھرت پور شہروں میں ہوا ہے۔راجستھان پولیس کے مطابق آندھی کی وجہ سے بھرت پور میں چار، دھولپور، جے پور، بیکانیر اور سوآ مادھوپر میں دو دو لوگوں کی موت ہو گئی۔انھوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تقریبا 50 افراد زخمی بھی ہو گئے۔تیز ہواو¿ں کے اثرات سے راجستھان کے کئی شہروں میں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ہوائیں اتنی تیز تھیں کہ ٹرانسفارمر بھی زمین پر آ گرے۔ بیکانیر میں کم سے کم ایک ہزار بجلی کے کھمبے گر گئے اور کچے گھروں کی چھتوں سے چھپر اور ٹین کی چھتیں نیچے گر گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی راجستھان میں مغربی دباو¿ کی وجہ سے یہ آندھی اٹھی تھی۔ریاستی دارالحکومت جے پور میں 76 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ ریاست کے بعض علاقوں میں ہواو¿ں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی۔ بعض مقامات پر بارش کے ساتھ اولے بھی پڑے۔ریاستی حکومت نے آندھی کے سبب حادثوں میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے لواحقین کے لیے چار، چار لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔آندھی سے معمول کا ٹریفک متاثر ہو کر رہ گیا اور بعض شہروں میں بجلی بھی معطل ہو گئی۔آندھی کے بعد ہونے والی ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور اس سے راجستھان کے علاوہ دہلی، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں گرمی سے راحت ملی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…