بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

امر یکہ ،چھ چینی باشندوں پر اقتصادی جاسوسی کی فر د جر م عا ئد

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی حکام نے چھ چینی باشندوں پر اقتصادی جاسوسی کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ان افراد پر مبینہ طور پر موبائل فونز میں استعمال ہونے والی حساس ٹیکنالوجی کی چوری کا الزام ہے۔الزامات کا سامنا کرنے والے چھ چینی افراد میں سے تین مختلف جامعات کے اساتذہ ہیں اور ان پر اس ٹیکنالوجی کو چینی جامعات اور کمپنیوں کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ان چھ میں سے ایک ملزم اور تیانجان یونیورسٹی کے پروفیسر ہاو¿ زہانگ اس مقدمے میں زیرِ حراست ہیں جبکہ بقیہ پانچ کے بارے میں خیال ہے کہ وہ چین میں ہیں۔امریکی محکمہ انصاف نے عدالت میں جو دستاویزات پیش کی ہیں ان کے مطابق ٹیکنالوجی کی چوری کا مبینہ منصوبہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل شروع ہوا تھا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ ہاو¿ زہانگ نے اپنی یونیورسٹی کے ایک اور پروفیسر وی پانگ سے مل کر اپنے امریکی آجروں سے ایف بی اے آر ٹیکنالوجی چرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔یہ ٹیکنالوجی موبائل فونز اور دیگر آلات کو غیر ضروری سگنلز سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ہاو¿، وی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے پھر تیانجان میں ایک کمپنی کی بنیاد رکھی جہاں چوری شدہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایف بی اے آر تیار کیے جاتے تھے۔قومی سلامتی کے لیے امریکہ کے نائب اٹارنی جنرل جان کارلن کا کہنا تھا کہ ’ملزمان نے حساس امریکی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے اپنی رسائی اور علم کا فائدہ اٹھایا اور امریکہ کے تجارتی راز اقتصادی فائدے کے لیے (چینی حکومت کو) فراہم کیے۔‘اگر ان چھ چینی باشندوں پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انھیں طویل عرصے تک قید کی سزا ہو سکتی ہے تاہم بی بی سی کا کہنا ہے بظاہر یہ مشکل دکھائی دیتا ہے کہ بیشتر ملزمان کو مجرم قرار دلوایا جا سکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…