کابل(نیوزڈیسک) افغانستان کی وزارت انصاف کی پارکنگ میں ایک بم دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔طالبان نے ملک بھر میں تازہ لڑائی کا میدان گرم کر دیا ہے اور پچھلے دو ہفتوں میں کابل کے اندر یہ پانچواں بڑا حملہ تھا۔منگل کو دھماکے کے منٹوں بعد سائرن کی ا?وازیں گونجنیں لگیں اور امدادی عملہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہو گئی۔کابل پولیس چیف کے ترجمان عباد اللہ کریمی نے بتایا کہ وہ فی الحال پارکنگ ایریا میں دھماکے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ شام گئے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اس وقت اڑایا گیا جب سرکاری ملازمین دن ختم ہونے پر واپس گھروں کو جا رہے تھے۔وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کم از کم پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ وزارت عوامی صحت کا کہنا ہے کہ کابل کے تین ہسپتالوں میں 42 زخمی لائے گئے۔ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان رواں مہینے محکمہ انصاف کے عملے پر دو مرتبہ حملے کر چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں