ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

یورپین یونین کا سمندری راستے سے آنے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(نیوزڈیسک)یورپی یونین نے بحیرہ روم کے راستے یورپی ممالک میں داخل ہونے والے تارکینِ وطن اور انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔یورپی ممالک میں مختلف اقوام کے پناہ گزینوں کے کوٹے پرہونے والی طویل بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ افریقی ممالک خصوصا لیبیا سے آنے والے انسانی اسمگلروں کے خلاف بحری افواج کے ذریعے سخت کارروائی کی جائے گی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کےسربراہ فریڈریکا موگرینی نے کہا کہ یہ ابتدا ہے اور آپریشن اگلے ماہ سے شروع ہوگا کیونکہ یہ ایک فوری توجہ کا معاملہ ہے جیسے جیسے گرمی بڑھے گی غیرقانونی تارکین کی بڑی تعداد یورپ کا رخ کرے گی ۔یورپ کو تشویش ہے کہ داعش پناہ گزینوں کی آڑ میں اپنے دہشت گرد یورپ میں داخل کرنے کے منصوبے بنارہی ہے جس کا انکشاف لیبیا کے حکام نے کیا، بعض اطلاعات کے مطابق داعش نے اسمگلروں کی 50 فیصد آمدنی کے بدلے اسمگلروں کو بحیرہ روم میں لوگوں کو غیرقانونی طور پر یورپ میں داخل کرنے کی اجازت دی 2015 کی ابتدا میں یورپی یونین کی بارڈر کنٹرول ایجنسی نے بھی خبردار کیا تھا کہ داعش جنگجو غیرقانونی تارکینِ وطن کی آڑ میں یورپ آنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
٭



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…