ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان ,پیٹ پیٹ کر ہلاک کی جانےوالی خاتون فرخندہ کے معاملے میں 11 پولیس اہلکاروں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنادی گئی

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوزڈیسک)افغانستان میں ایک عدالت نے مارچ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دی جانے والی ایک خاتون فرخندہ کے معاملے میں 11 پولیس اہلکاروں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔انھیں یہ سزا اس خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں ناکامی کے الزام میں دی گئی ۔رواں سال 19 مارچ کو دارالحکومت کابل کے وسط میں 28 سال کی فرخندہ کو لوگوں نے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کردیا تھا واقعہ کے بعد خواتین کے خلاف ناروا سلوک پر وسیع پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے ہوئے تھے۔اطلاعات کے مطابق فرخندہ نے شاہ دو شمشائرہ مزار پر خواتین کو تعویذ گنڈے فروخت کیے جانے کی مخالفت کی تھی اور وہیں کے تعویذ فروخت کرنے والے نے ان پر جھوٹے الزام لگائے تھے۔فرخندہ کے قتل کے معاملے میں عدالت نے چھ مئی کو چار افراد کو موت کی سزا سنائی ہے جن میں وہ تعویذ بیچنے والا بھی شامل ہے۔عدالت میں کل 49 لوگوں کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے چار دن کی سماعت کے بعد ہی اپنا پہلا فیصلہ سنا دیا تھا۔معاملے میں آٹھ لوگوں کو 16 سال قید کی سزا بھی ہوئی ہے اور آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد کو الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔عدالت میں چند ملزمان کے اعترافی بیان پڑھ کر سنائے گئے جن میں انھوں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے فرخندہ پر حملہ قرآن جلانے کے الزام کی وجہ سے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…