اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کیخلاف اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی تیاری میں مصروف ہیں تاکہ ان کے اثاثوں کو منجمند کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر سفری قدغنیں بھی عائد کی جاسکیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صلاح الدین کیخلاف چارج شیٹ دائر کرکے قومی تحقیقاتی ایجنسی ڈوزیئر تیار کرکے وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے جو اس کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرے گی صلاح الدین پر ویسی ہی قدغنیں عائد کرنے کی کوشش ہوگی جس طرح داﺅد ابراہیم کیخلاف ہیں وسطی ضلع بڈگام کے سویہ یگ علاقے سے تعلق رکھنے والے صلاح الدین جن کا اصل نام محمد یوسف شاہ ہے کی ضمن میں وزارت خارجہ اقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل کے پندرہ ارکان کو اپنا حامی بنانے کی کوشش میں ہے بھارت ان کوششوں میں مصروف ہے کہ صلاح الدین کیخلاف اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد1267 کے تحت بین الاقوامی دہشتگرد قرار دیا جائے این آئی اے نے ان پر عسکری سرگرمیوں کی فنڈنگ کا الزام بھی عائد کیا ہے ۔