ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

یورپی یونین نے انسا نی سمگلر و ں سے نمٹنے کے لیے بحری فوج تشکیل دینے کی منظوری دے دی

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرا نے لیبیا سے انسانوں کی یورپ سمگلنگ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے بحری فوج تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔تنظیم کے امورِ خارجہ کی ذمہ دار رہنما فیدریکا مغیرینی کا کہنا ہے کہ یہ فوج ایک اطالوی ایڈمرل کی زیرِ قیادت آئندہ ماہ سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دے گی اور اس کا صدر دفتر روم میں ہوگا۔انھوں نے صحافیوں کو یہ بات بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے دفاع اور خارجہ امور کے وزرا کی ملاقات کے بعد بتائی۔یورپی ممالک کو افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے بحیرہ روم کے راستے یورپ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تارکینِ وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا مسئلہ درپیش ہے۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق رواں سال 60 ہزار کے قریب افراد نے یہ خطرناک راستہ اختیار کیا ہے اور اب تک پانچ ماہ میں اس کوشش کے دوران بحیرہ روم میں 1800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جنگوں یا غربت کے باعث اپنا ملک ترک کرنے والے بیشتر افراد کا تعلق شام، اریٹریا، نائجیریا اور صومالیہ سے ہے۔فیدریکا مغیرینی کے مطابق یورپی بحری فورس کا آپریشن تین مراحل پر مشتمل ہوگا۔ابتدائی طور پر یہ فوج انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کی سرگرمیوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرے گی جس کے بعد یہ ان سمگلروں کی کشتیوں کی نشاندہی اور ان کی تلاشی کی ذمہ داریاں نبھائے گی اور تیسرا مرحلہ ان کشتیوں کی تباہی کے لیے کارروائی ہو گی۔یورپی حکام کے مطابق اس کا مقصد اس بزنس ماڈل کو منتشر کرنا ہے جس کی وجہ سے بحیرہ روم کے راستے انسانی سمگلنگ ایک منافع بخش کاروبار بن رہا ہے۔ یورپی وزیر کا کہنا تھا کہ ’یہ بات صرف کشتیوں کی تباہی کی نہیں بلکہ ان انسانی سمگلروں کے کاروبار اور نیٹ ورک کی تباہی کی ہے۔‘برطانیہ اس سلسلے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کرنے کی تیاریوں میں ہے جس کے تحت یورپی یونین کو انسانی سمگلروں کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا قانونی جواز مل جائے گا۔فیدریکا مغیرینی نے یہ بھی کہا اس مہم کی کامیابی کے لیے لیبیائی حکام کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ’ہم ایک شراکت کے متلاشی ہیں۔ لیبیائی حکام کو اپنی سرزمین پر بحری اور زمینی سرحدوں پر ایک ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…