پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مجرمانہ غفلت کا مقدمہ، سابق تھائی وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش ہو گئیں

datetime 19  مئی‬‮  2015 |
Thailand's Prime Minister Yingluck Shinawatra adjusts an earpiece at the International Conference on the Future of Asia in Tokyo May 24, 2013. REUTERS/Toru Hanai

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا فرائض سے مجرمانہ غفلت برتنے کے مقدمے میں ملک کی اعلی عدا لت میں پیش ہو گئیں ۔منگل کو بنکاک میں عدالت پہنچنے کے موقعے پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں اور وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گی۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں تھائی لینڈ کی اعلیٰ ترین عدالت نے ملک کی سابق وزیرِ اعظم ینگ لک شیناوترا پر چاولوں کی زیادہ قیمت پر خریداری کے معاملے میں فوجداری مقدمہ چلانے کی منظوری دی تھی۔ینگ لک شیناوترا کو مئی سنہ 2014 میں ملک میں فوجی بغاوت سے قبل عدالتی فیصلے کے نتیجے میں وزارتِ عظمیٰ چھوڑنی پڑی تھی اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان پر عائد کیے جانے والے الزامات ان کا سیاسی کریئر ختم کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔ینگ لک کی جماعت تھائی لینڈ کی مقبول ترین سیاسی جماعت رہی ہے اور سنہ 2001 سے اب تک ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوتی رہی ہے۔ینگ لک شیناوترا نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے ،ایک مقامی اخبار دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق ینگ لک شیناوترا کہتی ہیں کہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کریں گی۔وزارتِ عظمیٰ سے علیحدگی کے باوجود ینگ لک اور ان کے بھائی اور سابق وزیرِ اعظم تھاکسن شیناوترا ملک کی غریب عوام میں بہت مقبول ہیں

مزید پڑھیے:قیامت کی بڑی نشانیاں

لیکن ملک کا امیر اور متوسط طبقہ انھیں پسند نہیں کرتا اور ان پر بدعنوانی اور طاقت کے ناجائز استعمال کے الزامات لگاتا ہے۔سنہ 2006 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں تھاکسن شیناوترا کی حکومت کو برطرف کیا گیا تھا تاہم سنہ 2001 کے بعد سے اب تک شیناوترا ہر بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی آ رہی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…