اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کے طاقتور ترین ملک کے سربراہ کو 6سال کی سربراہی کے بعد بالآخر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آنے کی اجازت مل گئی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے 6سالہ دور اقتدار میں ٹوئیٹر پر پہلی بار اپنا ذاتی اکاونٹ حاصل کرلیا ہے۔ اپنے پہلے ٹوئیٹ میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ہیلو ٹوئیٹر میں بارک، 6سال بعد آخرکار انہوں نے مجھے اپنا ذاتی اکاونٹ دے ہی دیا اور یہ ٹوئیٹ سامنے آنا تھا کہ اگلے 45منٹ میں ہی 2لاکھ 17ہزار افراد صدر اوباما کے فالوور بن گئے۔