قاہرہ (نیوزڈیسک)مصر کی جوڈیشل کونسل نے دو روز قبل العریش کے مقام پر قاتلانہ حملے میں تین ججوں کے قتل کے بعد عدالتی عملے بالخصوص جج حضرات کی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے موثراقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔مصری سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ججوں اور پراسیکیوشن آفس کے تمام سرکاری ملازمین اجتماعی انشورنس اوران کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سفارشات مرتب کرےگی۔جوڈیشل کونسل نے تمام مصری ججوں کے دوران سفر حفاظت کو یقینی بنانے کےساتھ ساتھ عدلیہ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی بھی منظوری دی اور ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ العریش میں قتل ہونے والے تینوں جج صاحبان کے اہل خانہ کےلئے خصوصی معاشی تعاون کرے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں