واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ ان کا ملک یمن میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے تاہم موجودہ حالات میں اس پر عمل مشکل دکھائی دیتا ہے .انہوں نے دعویٰ کیا کہ حوثی باغیوں نے میزائل لانچنگ پیڈز کو سعودی عرب کی سرحد کی جانب منتقل کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔اپنی رپورٹ میں جان کیری کا جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیﺅل میں صحافیوں کے سامنے دیا گیا ایک بیان نقل کیا جس میں امریکہ کے اعلی سفارتی عہدیدار نے بتایا کہ یمن بحران کا صرف ایک ہی سیاسی حل ہے ہم جانتے ہیں کہ حوثی میزائل لانچنگ پیڈز سعودی سرحد کی سمت منتقل کر رہے ہیں وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی کی اس خلاف ورزی اور لڑائی کے اصولوں کے مطابق یہ فائر بندی گذشتہ روز اتوار کو ختم ہو چکی ہے اسی وجہ سے سعودی عرب نے میزائل لانچنگ پیڈز کی نقل وحرکت سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جان کیری نے کہا کہ ہم فائر بندی میں توسیع کی کوششیں کرتے رہے گے تاہم موجودہ حالات میں یہ کام مشکل دکھائی دیتا ہے اقوام متحدہ یمن سے متعلق مذاکرات کی جلد نگرانی شروع کرے گا جس کے بعد یمنی کسی بیرونی مداخلت کے بغیر مسئلے کے کسی حل تک پہنچنے کے قابل ہو جائیں گے ۔