ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت ماننے سے پھر انکار

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت جموںو کشمیر بارے اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت سے انکار کردیا ہے ۔بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموںوکشمیر شاخ نے بزرگ حریت رہنماءسید علی گیلانی کو جو اپنی علیل بیٹی سے ملاقات کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں سے کہاہے کہ جب تک بزرگ رہنماءبھارت کو اپنا وطن تسلیم نہیں کرتے انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائےگا۔ بی جے پی کے ترجمان خالد جہانگیر نے کہاہے کہ جب تک سید علی گیلانی اپنے بھارت مخالف موقف پر معافی نہیں مانگیں گے اور اپنے آپ کو بھارتی شہری تسلیم نہیں کرتے تب تک انہیں پاسپورٹ نہیں دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پاسپورٹ بھارت کے شہریوں کو ملتا ہے نہ کہ انہیں جو ملک کے آئین اور شہرےت کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوںنے مزید کہاکہ جب تک گیلانی گزشتہ 25برس کے دوران بھارت مخالف سرگرمیوں پر معافی نہیں مانگیں گے انہیں کسی بھی صورت میں پاسپورٹ نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ سید علی گیلانی اور انکی اہلیہ نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دے دی ہے جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے ۔ سید علی گیلانی کو پہلی بار 1980میں پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا جو1983میں منسوخ کردیا گیا ۔بزرگ رہنماءنے 1995،2005،2011اور2013میں بھی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی تاہم انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…