پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

جذبہ انسانی، سکھ نوجوان نے زخمی بچے کی مدد کیلئے اپنی پگڑی اتار دی

datetime 18  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک 22 سالہ سکھ نوجوان نے اپنی مذہبی روایات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی بچے کے سر سے بہتے خون کو روکنے کیلئے اپنی پگڑی اتار کر اس کے زخموں پر رکھ دی۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک پانچ سالہ بچہ اچانک ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور خون بہنا شروع ہو گیا۔ حادثے کی جگہ کے قریب موجود ایک 22 سالہ سکھ نوجوان ہرمان سنگھ نے اپنی پگڑی اتار کر اس کے سر پر لپیٹ دی اور بچے کی جان بچانے میں مدد کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ نوجوان ہرمان سنگھ کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک بچہ شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑا ہے اور اس کے سر سے ب±ری طرح سے خون بہہ رہا ہے تو میں نے فوری طور پر اپنی پگڑای اتار کر اس کے سر پر باندھ دی تاکہ اس کے خون کے بہاﺅ کو روکا جا سکے۔ سکھ نوجوان کا کہنا تھا کہ اسے پتا ہے کہ سکھ مذہب میں پگڑی اتارنے کو معیوب تصور کیا جاتا ہے اور ایک کٹر سکھ اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر ایک معصوم بچے کی جان کو بچانا میرے لئے سب سے اہم تھا۔ اس لئے میں نے وہی کیا جو مجھے اس وقت فوری طور پر کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھئے:کنٹینرزکا دھرنوں کے علاوہ بھی تو استعمال ہوتا ہے

اس موقع پر اسے اس بات کا بالکل خیال نہیں آیا کہ لوگوں کی موجودگی میں اس کا سر خالی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والا بچہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ سکول کیلئے جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار گاڑی سے اس کا حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے میں اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واضع رہے کہ پگڑی پہننا سکھ مذہب کا اہم رکن ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…