جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

نیپال ,امریکی ہیلی کاپٹر کے ملبے سے آٹھ لاشیں نکال لی گئیں

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو (نیوزڈیسک)نیپال میں امدادی سرگرمیوں کے دوران گذشتہ ہفتے گر کر تباہ ہونے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار تمام آٹھ لوگوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ جمعہ کو ملا تھا.حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلئے تحقیقات جاری ہیں۔گذشتہ منگل کو چینی سرحد کے قریب امداد پہنچاتے ہوئے گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں چھ امریکی اور دو نیپالی فوجی سوار تھے۔واضح رہے کہ نیپال میں 25 اپریل کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد وہاں امدادی کارروائیاں کی جا رہی تھیں۔ہیلی کاپٹر ایک مقام پر امدادی اشیا پہنچانے کے بعد دوسرے مقام کی جانب جا رہا تھا جب نیپال میں دوسرا زلزلہ آیاجس کے بعد ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو چکا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان سٹیو وارین کے مطابق ابھی تک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم وہاں قریب ہی موجود بھارتی ہیلی کاپٹر نے ریڈیو پر کچھ باتیں سنی تھیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید ایندھن کا کوئی مسئلہ تھانیپال ٹائمز کے مدیر کنڈا ڈکشٹ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ کھٹمنڈو سے 56 کلو میٹر دور ایک گھنے جنگل میں ملا ہے تین سو امریکی فوجیوں نے نیپال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس کے لیے انھوں نے مختلف طیاروں کا بھی استعمال کیا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…