جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جنگی کارروائیوں کے لیے جاپانی آئین میں تبدیلی

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپانی کابینہ نے سلامتی کی پالیسی کے حوالے سے ایک بل منظور کر لیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد جاپانی فوجوں کو بیرون ملک عسکری کارروائیوں میں حصہ لینے کی اجازت مل جائے گی۔جاپان میں ملکی فوجوں کو بیرون ملک عسکری کارروائیوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے اس بل کے معاملے پر ملکی عوام تقسیم ہے۔ اسے جاپان کی سلامتی سے متعلق ملکی پالیسیوں میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر پارلیمان سے بھی اسے منظوری حاصل ہو گئی تو جاپانی افواج بیرون ملک آپریشنز میں حصہ لینے کے علاوہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی جاری کسی بھی آپریشن میں غیر ملکی فوجوں کو نقل و حمل میں تعاون فراہم کر سکیں گی۔ان مجوزہ تبدیلیوں کا ایک ایسے موقع پر اعلان کیا گیا ہے، جب ابھی گزشتہ ماہ ہی امریکا اور جاپان کے مابین نئی دفاعی حکمت عملی پر اتفاق ہوا ہے۔ اِس کے تحت خطے میں جاپان کے کردار کو وسیع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی کابینہ نے گزشتہ برس جولائی میں پر امن ملکی آئین میں اصلاحات کی ایک قرارداد منظور کی تھی، جس کا مقصد مشترکہ دفاعی مشقوں اور کسی دوست ملک پر حملے کی صورت میں فوجی تعاون فراہم کرنے پر عائد خود ساختہ پابندی ختم کرنا تھا۔اس موقع پر بیجنگ حکومت نے کہا ہے کہ جاپان کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے جبکہ جنوبی کوریا نے ٹوکیو حکومت سے آئین کی روح پر قائم رہنے کے لیے کہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان ہووا چ±نینگ نے بیجنگ میں صحافیوں کو بتایا، ”ہمیں امید ہے کہ جاپان کو تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے پر امن طریقے سے ترقی کرنے کی راہ پر گامزن رہنا چاہیے۔ جاپان کو ایشیائی خطے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔دوسری عالمی جنگ کے بعد سے جاپان کے جنوبی کوریا اور چین دونوں کے ساتھ باہمی تعلقات کشیدہ ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران بیجنگ اور ٹوکیو کے روابط میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم بحیرہ جنوبی چین کے کچھ علاقوں پر ملکیت کے دعوو¿ں کی وجہ سے تعلقات میں تناو¿ دیکھا جا رہا ہے۔ اس قرارداد پر جاپانی پارلیمان میں بحث ہونا ابھی باقی ہے تاہم آبےکی اکثریت ہونے کی وجہ سے اس کے منظوری میں کوئی دشواری نہیں آئے گی۔جاپان میں کرائے جانے والے جائزوں کے مطابق آئین میں کی جانے والی ان اصلاحات پر ملکی عوام مختلف رائے رکھتی ہے۔ نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ نے ایک سروے کے نتائج نشر کیے ہیں، جس کے مطابق یہ مجوزہ تبدیلیاں 49 فیصد عوام کو مکمل طور پر سمجھ نہیں آ رہیں جبکہ پچاس فیصد عوام امریکا اور جاپان کی دفاعی حکمت عملی کے تناظر میں ملکی افواج کی بڑھتے ہوئے کردار کے خلاف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…