جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

فیض حمید کو کم سے کم 14سال قید کی سزا ہوگی،فیصل واوڈا

datetime 24  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں،طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی، آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جن کا ملک کئی سالوں سے منتظر تھا۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف بغیر پہیے کے جہاز چلا رہے ہیں جس میں ہم سب اور وہ خود بھی شامل ہیں اور ملک کو فائدہ ہو رہا ہے، لہٰذا انہیں اس کا کریڈٹ دینا چاہیے۔فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل کی قابلیت اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ دبا میں نہیں آتے اور ملکی مفادات کے تمام محاذوں پر آگے ہیں، چاہے وہ آئی ایم ایف کے معاملات ہوں، سیاست، دہشت گردی یا سرمایہ کاری۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عزت و مقام ملنا چاہیے کیونکہ وہ ایک ون مین شو ہیں۔پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اب نہ پی ٹی آئی کو سوال کرنا چاہیے، نہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے اور نہ حکومت سے،موجودہ حکومت کی جو کمزوریاں تھیں سب چھپ گیا کیوں کہ ان کے دور میں ہی یہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے ساتھ لڑائی کا وقت نہیں بلکہ انہیں ساتھ بٹھا کر بات کرنی چاہیے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اگر ان کے بچوں کو نقصان پہنچا تو پھر مودی کا سر مانگنا پڑے گا،مودی سے بھارت کی جان سپہ سالار ہی چھڑائے گا، اگر پانی روکا تو ہم بھارت پر حملہ کریں گے، ہم لاشوں کے ڈھیر لگادیں گے، امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت کے آپیشنز لاک ہوچکے ہیں، اب اس کے نتائج آنا باقی ہیں۔

علیمہ خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے طنزیہ انداز میں کہاکہ بادشاہت تو ہے، بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کبھی پی ٹی آئی سے بات نہیں کرے گی اور فیض حمید کو کم از کم 14 سال قید کی سزا ملے گی،عمران خان کی جلد رہائی کے امکانات نہیں ہیںانہوں نے کہا کہ جس جہاز میں وہ خود بیٹھے ہیں، اس میں ن لیگ بھی ہے اور پی ٹی آئی بھی اسی جہاز میں میں بیٹھنے آ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…