واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم ملالہ یوسفزئی کے نام سے ایک سیارچہ منسوب کردیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان بدھ کے روز ملالہ فنڈ نے کیا۔ناسا کے خلا باز ڈاکٹر ایمی مینزر نے 316201 نامی سیارچے کو ملالہ کے نام سے منسوب کیا۔ڈاکٹر مینزر کے مطابق یہ سیارچہ مریخ اور مشتری کے درمیان موجود ہے، یہ ہر 5.5 سال میں سورج کے گرد چکر مکمل کرتا ہے اور یہ سرخ رنگ کا ہے جیسا کہ اس نصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔بہت ہی کم سیارچوں کا نام کسی خاتون کے نام پر رکھا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر مینزر کے مطابق وہ اس سیارچہ کا نام ملالہ پر رکھ کر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ملالہ اس وقت 17 سال کی ہیں اور اپنے نام امن کے نوبل انعام سمیت بے شمار ایوارڈز کرچکی ہیں۔