اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایران اورترکی نے یمن میں جاری جنگ کو روکنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک ہم منصب سے یمن میں جاری جنگ کو روکنے پر اتفاق کے ساتھ فضائی حملے روکنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا امید ہے کہ ایران اور ترکی دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں امن واستحکام اور ایک وسیع حکومت قائم کر سکیں گے جب کہ دونوں ملک اس بات پر بھی متفق ہیں کہ خطے میں عدم استحکام، عدم تحفظ اور جنگ کو ہر حالت میں روکنا ہوگا۔
عالمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ترکی اور ایران کا یمن میں جنگ بندی پر اتفاق کرنا بہت اہم پیش رفت ہے اور اس سے یمن میں جنگ بندی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
ایران اورترکی یمن میں جاری جنگ کو روکنے پر رضامند
7
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں