نارتھ کیرولینا (نیوزڈیسک) پولیو وائرس کو دنیا میں اس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کسی عذاب سے کم نہیں سمجھا جاتا لیکن اب ماہرین نے اسی وائرس سے جان لیوا دماغی رسولی (گلائیوبلاسٹوما) کا علاج ممکن بنا دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دماغی رسولیوں کے 2 مریضوں کا علاج پولیو وائرس کی مدد سے کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کینسر سے پاک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو وائرس ٹھوس سرطانی رسولیوں پر موجود مالیکیولز سے جڑ جاتا ہے جن میں گلائیوبلاسٹوما بھی شامل ہے۔ ماہرین نے پولیووائرس کو پہلے جینیاتی طور پر تھوڑا تبدیل کرکے اس کا متاثر کرنے والا جینوم نکال دیا اور اس بے ضرر پولیو وائرس کو گلائیوبلاسٹوما میں براہِ راست داخل کردیا، رسولی میں جانے کے بعد پولیووائرس نے صحت مند خلیات (سیلز) کو تو نقصان نہیں پہنچایا تاہم کینسر کی وجہ بننے والے خلیات کو تباہ کرنا شروع کردیا جس کیبعد مریض کے جسم میں موجود قدرتی دفاعی نظام سرگرم ہوگیا اور اس نے کینسر کی رسولیوں کو تباہ کرنا شروع کردیا۔ڈیوک یونیورسٹی میں مالیکیولر جنیٹکس کے پروفیسر اور سرجری کے ماہر ڈاکٹر میتھیاس گروئمر نے 15 سال قبل کینسر کی رسولی (ٹیومر) پر پولیو وائرس سے حملہ کرکے اسے ختم کرنے کا خیال پیش کیا تھا جس پر ماہرین نے تنقید کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
تاحیات
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































