پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایران میں جشن ،لوگ سڑکوں پر نکل آئے، نئی تاریخ رقم ہو گی

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوز ڈیسک) دنیا کی 6 بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیوکلیئر فریم ورک معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی شہری خوشی سے نہال ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور رات بھر جشن مناتے رہے جبکہ ایرانی حکام کی خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 1979ءکے انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر کی تقریر سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔ سوشل میڈیا پر کچھ ایرانی شہریوں کی جانب سے مزاحیہ تصاویر بھی فوٹو شاپ کر کے شیئر کی گئی ہیں جن میں امریکی صدر براک اوباما کو مذہبی پیشوا کے روپ میں دکھایا گیا اور ملا اباما کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے غرضیکہ لگتا ہے ایرانی عوام کو شدت سے اس معاہدے کی کامیابی کا انتظار تھا۔ سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد جیسے ہی دونوں فریقین کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے کامیابی کا اعلان کیا گیا تو ایرانی شہری جشن کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے اور کچھ ہی دیر کے بعد سڑکوں پر تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ فریم ورک پر اتفاق ہونے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جب وطن واپس پہنچے تو شہریوں کی بڑی تعداد نے ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور اسے ایرانی حکومت کا اہم اقدام قرار دیا۔ایرانی شہری کس قدر خوش اور پرجوش تھے ، اس کا اندازہ مندرجہ ذیل تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…