جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

”یمن میں جنگ“ سعودی فوج نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ فی الحال یمن میں زمینی کارروائی کے لیے فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ادھر یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی اور اتحادی افواج کی فضائی کارروائی جاری ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا بریفنگ کے دوران بریگیڈیئر جنرل احمد عصیری نے بتایا کہ زمینی راستے یمن میں مداخلت کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، تاہم یہ ضرورت کسی وقت بھی پڑسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عدن میں بمباری کا مقصد باغیوں کو جنوبی شہروں کی جانب پیش قدمی سے روکنا ہے، جبکہ شمالی علاقوں پر فضائی کارروائی کا مقصد باغیوں کو سعودی سرحد سے دور رکھنا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ یمن کو فراہم کی جانے والی ہر قسم کی معاونت کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم یہ سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہوگا اور اس کے لیے فوجی تعاون کی ضرورت بھی ہے، تاکہ سعودی سرحد یا بندرگاہوں یا ایئرپورٹ پر کسی قسم کی نقل و حمل کے حوالے سے غلط فہمی پیدا نہ ہوسکے۔ جنرل عصیری نے کہا کہ باغیوں نے اس وقت دیہی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے اور ہمارا ان علاقوں پر بمباری کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ سعودی اور اتحادی افواج کے طیاروں نے چھٹے روز بھی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، غیر ملکی خبر ایجنسی نے عینی شاہدین اور قبائلی ذرائع سے بتایا کہ یمن کی سرحد پر سعودی سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فریقین نے راکٹوں اور توپ خانے سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…