منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

افغان صوبہ خوست میں احتجاج کے دوران خود کش حملہ ، 20افرادجاں بحق

datetime 2  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ خوست میں احتجاجی مظاہرے کے دوران خودکش حملے میں کم ازکم 20افرادجاں بحق اور 50زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین صوبائی حکومت میں مبینہ بدعنوانیوں کی وجہ سے خوست کے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران خود کش بمبارمظاہرین میں داخل ہوگیااوراپنے آپ کو ا±ڑالیا۔زخمی ہونیوالوں میں افغان رکن پارلیمنٹ ہمایوں بھی شامل ہے۔ پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ دریں اثناء صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں صوبائی پولیس سربراہ ہلاک ہوگئے۔ وہ طالبان کے ایک حملے سے متاثرہ جگہ کے دورے پر جارہے تھے کہ ا±ن کی کار دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بن گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…