اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ میں لگامارشل لاء اٹھالیا گیا ہے۔تھائی لینڈ میں تقریباً ایک سال سے نافذ مارشل لا شاہی فرمان کے بعد فوری طور پر ختم کردیا گیا تاہم ملک میں فوجی اثرو رسوخ برقرار رکھنے کیلئے فوجی حکومت کی جانب سے نئے قوانین کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ میں ملٹری ٹیلی وڑن سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاہی فرمان کے تحت ملک میں نافذ مارشل لائ فوری طور اٹھالیا گیا ہے تاہم متنازع قانون کے متبادل عبوری فوجی حکومت کے تجویز کردہ خصوصی سیکیورٹی قوانین نافذ کیئے جائیں گے۔ مارشل لا کی طرح نئے قوانین کے تحت بھی 5 سے زیادہ افراد کے سیاسی مقاصد کیلئے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی اور فوج اور قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی عمل کیلئے بھی نئے قوانین کا اطلاق ہوگا۔ تھائی لینڈ میں گذشتہ برس مئی میں جمہوری حکومت ختم کر کے مارشل لا نافذ کیا گیا تھا۔