پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی شہزادہ ولیم ایئر ایمبولینس کے پائلٹ بن گئے

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم نے ایئر ایمبولنس کے پائلٹ کی نئی ملازمت اختیار کر لی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کنسنگٹن محل نے بتایا کہ شہزادہ ولیم نے بانڈ ایئر سروس کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ وہ اگلے چند ماہ تک سیمولیٹر اور ایئر کرافٹ فلائٹ پر مہارت کی تربیت حاصل کرنے کے بعد گرمیوں میں پائلٹ مشن شروع کر دیں گے۔ خیال رہے کہ 32 سالہ ولیم پرواز کے اصولوں سمیت 14 مضامین کے تحریری امتحان کے بعد مارچ میں ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ کے لائسنس کے لئے ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں۔ وہ ایمرجنسی میں ابتدائی طبی عملے کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ شاہی ذمہ داریاں، برطانیہ اور بیرون ملک دوسری مصروفیات بھی جاری رکھیں گے۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…