منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے پر پابندی، شیر چیتے مرغی کھانے پر مجبور

datetime 1  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہاراشٹر میں گائے کے ذبیحے پر پابندی عائد کرنے کے بعد سے چڑیا گھروں میں بند جانوروں کو مرغی اور بھینس کےگوشت پرگزارا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاہم اس تبدیلی سےان جانوروں پر مرتب ہونے والے اثرات پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔
اس کا کا آغاز ممبئی کے ’سنجے گاندھی نیشنل پارک‘ سے ہوا اور اب دیگر شہروں کے چڑیا گھروں میں بھی ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔
پُونے کے ’راجیو گاندھی زولوجیکل پارک‘ اور جنگلی حیاتیات کے تحقیقی مرکز میں دو شیر، دو چیتے اور بڑی تعداد میں مگرمچھ، ریچھ اور دیگر گوشت خور جانور ہیں۔
چڑیا گھر کے ایس پی راجکمار جادھو نے بتایا کہ ’گائے کے گوشت پر پابندی ہے لیکن باقی جانوروں کے گوشت کی اجازت ہے۔ بِیف پر پابندی لگنے کے بعد ہم نے جانوروں کو بھینسوں کا گوشت دینا شروع کر دیا ہے۔‘
راجکمار کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کے لیے سالانہ ٹینڈر نکالا جاتا ہے اس لیے ہم پر کوئی مالی فرق نہیں پڑا، لیکن چونکہ بھینس کا گوشت زیادہ مقدار میں دستیاب نہیں ہوتا اس لیے ہم اس میں چکن ملا کر انہیں کھلاتے ہیں۔‘
شعلہ پور شہر کے ’مہاتما گاندھی چڑیا گھر‘ میں گوشت خور جانوروں کو پہلے بیف دیا جا رہا تھا لیکن اب انھیں مرغی کا گوشت دیا جا رہا ہے۔ یہاں ایک شیر، چار چیتے اور 17 مگرمچھ ہیں۔
اورنگ آباد کے سدھارتھ چڑیاگھر کے انچارج ڈاکٹر بي ایس نائیكواڈے کے مطابق ’یہاں 24 گوشت خور جانور ہیں جن کے لیے ہر روز 165 سے 170 کلو بیف کی ضرورت پڑتی تھی۔‘
انھوں نے بتایا کہ اب بھینس کےگوشت کی قیمت بڑھ جانے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کا خرچ دوگنا ہوگیا ہے۔
پُونے میں ’وائلڈ لائف ریسرچ اینڈ كنزرویشن سوسائٹی‘ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جینت کلکرنی کا کہنا ہے کہ شیر جیسے جانوروں کو چکن کھلانے سے فوری طور پر تو نہیں لیکن دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
کلکرنی کا کہنا تھا کہ پولٹری فارم میں ان پرندوں کو کافی مقدار میں اینٹی بائيوٹك ادویات دی جاتی ہیں جو انھیں کھانے والے جانوروں پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ جنگلی جانوروں کے کھانے میں جو تنوع ہونا چاہئے وہ بھی اب نہیں رہےگا۔
پونے کے قریب مانکڈوہ گاؤں میں تیندوؤں کی نقل مکانی پر نظر رکھنے کے لیے ایک مرکز میں اس وقت 27 چیتے ہیں۔
اس مرکز کے سربراہ اور جانوروں سے متعلق ڈاکٹر اجے دیشمکھ کہتے ہیں کہ ’اب ہمیں بھینسوں کے گوشت سے گزارا کرنا پڑ رہا ہے لیکن بیف پر پابندی کے سبب بھینس کے گوشت کی قیمت بھی تقریبا دوگنا بڑھ گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…