اسلام آباد(نیوزڈیسک)لینز فیکٹری میں بطور ملازم کام کرنے والی خاتون بارہ سال بعد چین کی امیرترین شخصیت بن گئی۔ ڑو کونفی لینز فیکٹری میں ایک ملازم کے طور پر خدمات انجام دیتی تھی لیکن 2003 ءمیں ڑو نے اپنا بزنس شروع کرنے کا سوچا اور لینز ٹیکنالوجی کی فیکڑی بنائی جس نے سیم سنگ ، ایپل اور دیگر بڑی کمپنیوں کو لینز کی فراہمی شروع کر دی۔ آج بارہ سال بعد ڑو کے اثاثوں کی مالیت 8 بلین امریکی ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ ڑو کی عمر 45 برس تک پہنچ گئی ہے اور ان کے فرم میں اپنے 89 فیصد سٹیکس ہیں، فرم میں اس وقت 80 ہزار ملازم کام کر رہے ہیں اور 2013 میں 3.3 بلین ڈالر ریو نیو کمایا گیا۔