پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں 2 طیارے فضا میں خوفناک تصادم سے بال بال بچ گئے

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ممبئی کی فضائی حدود میں بحر ہند کے اوپر امارات اور اتحاد ایئر لائنزکے طیارے خوفناک تصادم سے بال بال بچ گئے جب کہ بھارتی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امارات ایئر لائنز کی پرواز ای کے 706 دبئی سے جمہوریہ سیشلز جب کہ اتحاد ایئر لائنز کی پرواز ای وائی 622 سیشلز سے ابو ظہبی جارہی تھی کہ ممبئی کی فضائی حدود میں اچانک دونوں طیارے ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تاہم بروقت اندورنی وارننگ سسٹم کی بدولت دونوں طیارے خوفناک تصادم سے بال بال بچ گئے۔امارات ایئر لائنز کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی پروازای کے 706 کو ممبئی کی حدود میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہوجب کہ امارات کے تمام طیاروں میں ایسا جدید سسٹم لگا ہوا ہے جو فوری طور پر ارد گرد کی ٹریفک سے متعلق خبردار کردیتا ہے۔ کریو ممبرز نے واقعہ کی رپورٹ ایئر سیفٹی کنٹرول کو جمع کرا دی ہے جو اس رپورٹ کو ممبئی ایئر ٹریفک کنٹرول کو بھیجے گا جب کہ اس سلسلے میں ایئر لائنز ممبئی ایئر ٹریفک کنٹرول سے بھر پور تعاون کر رہی ہے۔دوسری جانب ممبئی ایئر ٹریفک کنٹرول کا کہنا ہے کہ جب دونوں طیارے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے تو دونوں کو ٹریفک کولیزن آوئڈینس سسٹم (ٹی سی اے ایس) کے تحت ریزولوشن ایڈوائزری جاری کردی گئی جس پر طیاروں نے فوری اپنا رخ درست کرلیا اور ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…