پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بابری مسجد کیس میں بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی سمیت 20 افراد کو نوٹس جاری

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھا رت کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی سمیت 20 افراد کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ ان کو یہ نوٹس عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے اقدام پر بھیجا گیا ہے۔ان بیس افراد میں کلیان سنگھ اور اوما بھارتی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کلیان سنگھ اس وقت ہماچل پردیش کے گورنر ہیں جبکہ اوما بھارتی مرکزی وزیر ہیں۔سپریم کورٹ نے اس کے ساتھ ہی سی بی آئی کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ عدالت پر واضح کرے کہ وہ کون سی وجوہات تھیں، جن کے سبب اس کیس سے منسلک 20 ملزمان کا نام مجرمانہ سازش کے الزام سے خارج کردیا گیا۔یاد رہے کہ چھ دسمبر 1992 کو بابری مسجد مسمار کردی گئی تھی۔ جس کے بعد ہندوستان کے کئی حصوں میں فسادات بھڑک اٹھے تھے۔سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ حاجی محمود نے اس کے خلاف اپیل کی تھی.حاجی محمود نے بابری مسجد گرائے جانے کے معاملے میں ان لوگوں پر سے سازش کا الزام ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کی تھی۔چیف جسٹس ایچ ایل دتّو اور جسٹس ارون مشرا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بینچ نے نوٹس کا جواب دینے کے لیے سی بی آئی اور دیگر لوگوں کو چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…