منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

چین نے یمن سے اپنے مزید 449 شہریوں کو نکال لیا، بھارتی وزیر اعظم نے سعودی عرب سے مدد طلب کرلی

datetime 31  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین نے یمن سے اپنے مزید 449 شہریوں کو نکال لیا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب سے مدد طلب کرلی ہے۔ 449 چینی باشندوں کو یمن کے شہر حدیدہ سے نکال لیا گیا ہے ، ان باشندوں کو لینے کے لیے چین نے اپنا خصوصی بحری جہاز روانہ کیا تھا ،اس سے قبل اتوار کے روز 122 چینی باشندوں کو عدن شہر سے بحفاظت نکالا گیا تھا ،چین واپس جانے والے افراد میں سفارتی عملہ، یمن میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ملازمین اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ا±دھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے درخواست کی ہے کہ یمن میں موجود 4 ہزار سے زائد بھارتیوں کے انخلا میں مدد کی جائے۔بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے، جس میں شاہ سلمان نے بھارت کو ہر قسم کے تعاون اور مدد کی یقین دہائی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…