امریکی خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹرپر حملہ، فائرنگ سے ایک ہلاک شخص ہلاک

30  مارچ‬‮  2015

میری لینڈ(نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے سے نامعلوم شخص نے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں نامعلوم کار سوار نے خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر این ایس اے کے مرکزی دروازے سے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جسے دیکھتے ہی گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں راہ چلتے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ این ایس اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ہیڈکوارٹر کے قریب گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر میں 11 ہزار اہلکار اور 29 ہزار ملازمین موجود تھے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…