چینی عدالت کا داڑھی بڑھانے پر مرد کو 6،بیوی کو برقعہ پہننے پر 2سال کی قیدکی سزا کا حکم

30  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک مقامی اخبار میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے بنیادی طور پر مسلم علاقے سنکیانگ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو ”بےچینی کو بڑھاوا دینے“ اور داڑھی بڑھانے پر چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ مقامی حکام کی جانب سے اس عمل کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔چائنا یوتھ ڈیلی کے مطابق صحرائی نخلستان کے شہر کاشغر میں عدالت نے 38 برس کے یوغور مسلم کو چھ سال قید جبکہ ان کی اہلیہ کو دو برس قید کی سزا سنائی۔اخبار کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ”2010ئسے اپنی داڑھی بڑھانا شروع کردی تھی“ جبکہ ان کی اہلیہ نے ”اپنا چہرہ حجاب میں چھپانے کے لیے برقعہ پہننے لگی تھیں۔عدالت کے مطابق یہ جوڑا ”جھگڑے کی ابتداءکرنے اور بے چینی کو بڑھاوا دینے“ کا مجرم پایا گیا۔ چین کے عدالتی نظام میں اس طرح کے مبہم الزام عام طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ایک سال سے زیادہ عرصے سے سنکیانگ میں حکام نے مردوں کی داڑھی بڑھانے کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے، اس عمل کو حکام انتہاپسند خیالات سے منسلک کرتے ہیں۔سنکیانگ میں”بیوٹی پروجیکٹ“ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنا سرکھلا چھوڑیں اور حجاب لینا ترک کردیں، واضح رہے کہ یوغور مسلمانوں کے درمیان یہ روایت بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہے۔ یوغور مسلم سنکیانگ کا ایک اہم نسلی گروہ ہے۔اخبار نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کاشغر کے اس جوڑے کو سزا سے قبل کئی مرتبہ خبردار کیا گیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…