اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ این ڈی اے حکومت اتفاق رائے سے گائے ذبح کرنے پر ملک گیر پابندی عائد کرنے کی کوشش کریگی، اس ملک میں گائے ذبح کرنا برداشت نہیں کیا جاسکتا ہم گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوشش کریں گے اور اس مقصد کیلیے اتفاق رائے پیدا کیاجائے گا، یہ بات انھوں نے اپنے ایک مذہبی تقریب کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔راج ناتھ سنگھ کا بی جے پی کی حکمرانی کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا میں گائے ذبح پر پابندی کاحوالہ دیتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا کہ کسی کو بھی گائے ذبح کرنے پر پابندی کے ہمارے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے اس سلسلہ میں مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت نے سخت قانون نافذ کر رکھا ہے اور مہاراشٹرا حکومت بھی ایسا ہی کرنے جارہی ہے راجناتھ سنگھ نے مہاراشٹرا کے تحفظ حیوانات بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بل میں گائے اور بیلوں کو زبح کرنے پر پابندی کی شق شامل کرکے اسے صدر کوبھیجا جارہا ہے اور اہم اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر اچاریہ شوامنی نے کہاکہ مرکز بجٹ سیشن کے دوران ایک ایسا قانون بنائے جس کے تحت گائیوں کی جگہ بیلوں کو ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد ہوراج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت کو گایوں کے ذبح کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت درکار ہے۔