اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بغیر ایندھن کے شمشی توانائی سے چلنے والا طیارہ سولر امپلس میانمر سے چین کی جانب روانہ ہو گیا۔طیارہ میانمار سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب چین میں چونگکنگ کی جانب روانہ ہوا۔ اس دوران طیارے کا کنٹرول برٹرینڈ پیکارڈ نے سنبھالا۔ چونگکنگ میں تھوڑی دیر قیام کے بعد طیارہ چین کے ساحلی شہر نانجنگ کے لیے روانہ ہوگا۔ اس کے بعد طیارہ اپنے سفر کے مشکل ترین مرحلے میں داخل ہوگا جس میں طیارہ پانچ دن اور پانچ راتوں کے سمندری سفر کے بعد امریکی ریاست ہوائی پہنچے گا۔