پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یمن ،حوثی با غیو ں نے مختلف جیلوں سے 1800 خطر نا ک قیدی رہا کر دئیے

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں اقتدار پر طاقت کے ذریعے قابض اہل تشیع مسلک کے حوثی گروپ نے ملک کی مختلف جیلوں میں ڈالے گئے 1800 جرائم پیشہ قیدی رہا کر دیے ہیں۔ زیادہ تر جرائم پیشہ قیدیوں کی رہائی حجہ شہر کی ایک جیل سے کی گئی تاہم بعض دوسری جیلوں سے بھی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ادھر سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں کے خلاف فضائی آپریشن”فیصلہ کن طوفان“ جاری ہے۔ اتحادی طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب صعدہ گورنری میں قائم ”کہلان“ فوجی اڈے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اطلاعات کے مطابق جنگی جہازوں نے کہلان فوجی کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود اسلحہ اور وہاں سے قافلے کی شکل میں ہتھیاروں کی دوسرے مقامات پر منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اتحادی طیاروں کی جانب سے یمن میں حوثی شدت پسندوں کے زیر قبضہ اسلحہ اور میزائل کے ذخائر کو تباہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاہم دشمن کو غیر مسلح کرکے شکست سے دوچار کیا جا سکے۔سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعائ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب الدیلمی اسلحہ ڈپو کو بھی تباہ کردیا۔ ایوان صدر کے قریب موجود اسلحہ ڈپو سمیت آس پاس کے پہاڑی علاقوں میں چھپائے گئے اسلحے کے کئی ذخائر بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…