اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصری پراسیکیوٹر نے اخوان المسلمون کےسربراہ محمد بدیع سمیت اٹھارہ افراد کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔غیرملکی ایجنسی کے مطابق مصری پراسیکیوٹر نے جن افراد کانام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیاہے ان میں اخوان المسلمون کے سر براہ مرشدعام محمد بدیع اورخیرات الاشتر سمیت اٹھارہ افراد شامل ہیں۔ مصری حکومت پہلے ہی اخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قراردے چکی ہے جبکہ اس کے سربراہ اور معزول صدرمحمد مرسی سمیت سیکڑوں افراد زیرحراست ہیں۔ مرشدعام محمد بدیع کومتعدد مقدمات میں سزائے موت جبکہ خیرات الاشترعمرقید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔