پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فلم کی کہانی اور جرمن طیارہ حادثہ میں غیر معمولی مماثلت سامنے آگئی

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) جرمن ونگز ایئرلائن کے طیارے کے کوپائلٹ نے کاک پٹ کا درازہ لاک کرنے کے بعد تباہ کردیا اور اس حادثے میں 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم “Wild Tales” کی سٹوری اس سانحے سے غیر معمولی حد تک ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ میں اس کی ریلیز کے خلاف سخت احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

اس فلم میں بھی ایک جنونی شخص کاک پٹ کے دروازے کو اندر سے لاک کرلیتا ہے اور طیارے میں موجود سب افراد کو ہلاک کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہوتا ہے۔ اسی دوران ایک مسافر کاک پٹ کے دروازے کو کھولنے کی جان توڑ کوشش کرتا ہے اور یہ منظر بھی جرمن ونگز سانحے کے کپتان کی کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش سے مکمل مماثلت رکھتا ہے۔
حالیہ سانحے میں برطانیہ کے بھی تین شہری ہلاک ہوئے اور ان ہلاک شدگان کے علاقے میں واقع سینما میں بھی فلم کی نمائش کی جارہی ہے۔ مقامی افراد اس فلم کو ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دے کر شدید احتجاج کررہے ہیں۔
تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ جرمن طیارے کے خود کش پائلٹ نے یہ فلم دیکھی تھی یا نہیں لیکن اس کا جرم اس فلم کا خوفناک ری پلے نظر آتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…