جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یمنی باغیوں کی جانب سے پاکستانیوں کو دل دہلا دینے والی دھمکی

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو باغیوں کی طرف سےذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں ہیں جس پر قیدیوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے انہیں معاہدے کے تحت پاکستان منتقل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی کے باعث تمام پاکستانیوں کو جہاز کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے مگر صنعاء کی جیل میں قید 11پاکستانی قیدیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں ذبح کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ہماری جان کو خطرہ ہے اس لیے معاہدے تحت ہمیں پاکستان واپس لایا جائے۔قیدیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا تھا مگر ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزات داخلہ کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ملی۔

نجی نیوز چینل نے پاکستانی قیدیوں کا ریکارڈ کیا ہوا بیان بھی نشر کیا ہے جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کی جان کوخطرہ ہے اور اگر انہیں رہائی نہ دلائی گئی تو یمنی باغی انہیں ہلاک کردیں گے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صنعاءکی جیلوں کا کنٹرول اس وقت باغیوں کے ہاتھ میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…