اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چلی کے شمالی علاقے اتاکاما میں بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ، دو افراد ہلاک جبکہ چوبیس لاپتہ ہوگئے۔ اتاکاما میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ٹریفک اور بجلی کا نظام متاثر ہوا ، چھبیس ہزار گھروں تک بجلی کی سپلائی معطل ہے ، قدرتی آفت کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے جبکہ پانچ رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ حکام نے اتاکاما میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔