پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سعودی فضائیہ کا یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید فضائی بمباری کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں الدیلامی ایئر بیس اور اس سے ملحقہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ سعودی فضائیہ نے یمن کے صدارتی کمپلیکس اور باغیوں کے دیگر ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں سعودی عرب کے ساتھ قطر، کویت، بحرین اور یو اے ای بھی شامل ہیں جب کہ امریکا نے بھی حوثی باغیوں کے خلاف اتحادیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے۔امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے یمن میں فضائی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام نے حوثی باغیوں کے خلاف اتحادیوں کو انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے گزشتہ روز یمن کے شہر عدن میں واقع سب سے بڑئے فضائی اڈے پر بھی قبضہ کر لیا تھا جب کہ جنوری میں صدارتی محل پر قبضہ کر کے صدر عبدالربوہ منصور ہادی کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے صدر منصور ہادی کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…