منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عرب ملکوں میں بیٹوں کے لیے ماﺅں کا نام لینا معیوب

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حال ہی میں اقوام متحدہ کے مردو زن میں مساوات اور حقوق نسواں کے لیے سرگرم ادارے کی جانب سے ایک سروے کے دوران جب عرب ممالک کے نوجوانوں سے جب ان کی والدہ کے نام دریافت کیے، تو ان میں سے بیشتر نے اپنی والدہ کا نام ظاہر کرنا معیوب سمجھا۔ کچھ نے اسے ’شرمندگی‘ کا باعث ‘ قرار دیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے ایک مہم”اپنی والدہ کا نام بتائیں“ کے عنوان سے شروع کی گئی تھی، جس کے دوران مصرکے نوجوانوں سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا رد عمل کافی حد تک یکساں تھا۔ مصر کے مختلف عمر کے افراد سے یہ استفسار کیا گیا تو ان میں سے زیادہ تر افراد نے اپنی والدہ کا نام بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ماں کا نام لینا معیوب سمجھا جاتا ہے۔کچھ نوجوانوں نے ماں کا نام ظاہر نہ کرنے کہ وجہ یہ بتائی کہ دوسرے لوگ پھر اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً کوئی دوسرا کہہ سکتا ہے کہ ”اے فلانی کے بیٹے“۔ گویا یہ ایک تحقیر آمیز جملہ ہے جس میں دوسرے کی توہین مقصود ہوتی ہے۔بعض نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کا نام لینا قطعی طورپر معیوب خیال کرتے ہیں۔ اس لیے اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ البتہ باپ کا نام لینے میں وہ زیادہ عار محسوس نہیں کرتے۔مصر کے ایک ساٹھ سالہ شخص نے بتایا کہ بچپن میں وہ دوسروں کی زبان سے اپنی والدہ کا نام سن کر رو دیا کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…