بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ترکی ، 84 سالہ خاتون کو 64 سال انتظار کے بعدگریجوایشن کی ڈگری مل گئی

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی میں ایک 84 سالہ خاتون یونیورسٹی میں داخلے کے 64 سال بعد رواں سال موسم گرما میں اپنی گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کریں گی۔فاطمہ مہربان اختری نے سنہ 1951 میں استنبول کی نمایاں یونیورسٹی معمار سنان میں داخلہ لیا تھا۔تاہم گریلو حالات کی وجہ سے انھیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ پرنٹنگ ہاو¿س میں نوکری بھی کرنی پڑی تاکہ اپنی بیوہ ماں کی کفالت کر سکیں۔روزنامہ صبح کی ویب سائٹ کے مطابق انھیں اس وقت یونیورسٹی سے نکال دیا گیا جب قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے پورے وقت کی حاضری لازمی قرار دے دی گئی۔اخبار کے مطابق اس سے پہلے بھی انھیں ایک تعلیمی ادارے میں اس وقت تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔فاطمہ نے 1988 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک ایک سکول میں ٹیچر کے طور پر کام کیا تاہم ان کے دل میں فائن آرٹس کی ڈگری لینے کی خواہش موجود رہی۔2011 میں اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انھوں نے ٹی وی پر ایک رپورٹ دیکھی جس میں حکومت نے یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علموں کو دوبارہ داخلہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا۔فاطمہ مہربان کے مطابق:’اس میں کہا گیا تھا کہ ہر عمر کے افراد دوبارہ داخلہ لے سکتے ہیں اور مجھے لگا کہ میں بھی اس کی اہل ہوں۔‘اگرچہ انھوں نے غصے کی وجہ سے یونیورسٹی کے ریکارڈز کئی سال پہلے پھینک دیے تھے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ ان کے داخلے کا ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب رہی۔’میں خوشی سے مرنے ہی والی تھی جب معلوم ہوا کہ مجھے داخلہ مل گیا ہے۔‘فاطمہ مہربان رواں سال موسم گرما میں اپنی ڈگری حاصل کر لیں گی اور ان دنوں اپنے مقالے کے لیے مختلف خاکے تیار کر رہی ہیں۔ان کے مقالے کا عنوان ’ملاقات اور علیحدگی‘ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…