دبئی(نیوز ڈیسک)یو اے ای عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو ابھی تک پاکستانی حکومت کی طرف سے مجرم ثابت نہیں کیا جا سکا جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ عزیر بلوچ کو 5دن بعد رہا کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی ملزم کو 90دن تک قید میں رکھا جا سکتا ہے مگر اب تک پاکستانی حکام عزیر بلوچ کو مجرم ثابت نہیں کر سکیں جس کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔ملزم کے وکیل نے عزیر پر بنائے جانے والی مقدمات کو سیاسی قرار دیا ہے۔عزیر بلوچ نے یو اے ای میں پراپرٹی خرید رکھی جس کے بعد وہ عارضی قیام کیلئے وہاں رکنے کا حق رکھتے ہیں۔یو اے ای کے قانون کے مطابق عزیر بلوچ کو ان کے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی اجازت ہوگی اور یو اے ای میں سرمایہ کار کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے۔