بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا ایک اور گرجا گھر پر حملہ

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نریندر مودی کے حکومت میں آنے کے بعد ہندو انتہا پسند اب تک مسلمانوں اور عیسائیوں کی متعدد عبادت گاہوں پر حملے کر چکے ہیں اور حال ہی میں انتہا پسند ہندوو¿ں نے ممبئی کے ایک اور گرجا گھر کو نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندوو¿ں نے ریاست مہاراشٹرا میں نوی ممبئی کے علاقے پنول میں واقع سینٹ جارج کیتھولک چرچ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سینٹ جارج کے مجسمے کو نقصان پہنچا۔ چرچ کی حدود میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حاصل فوٹیج کے مطابق 3 حملہ آوروں کو پتھراو¿ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی ریاست ہریانا کے ضلع حصار میں ایک زیر تعمیر چرچ پر حملہ کر کے اسے مسمار کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…