پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش جنگجوﺅں کی امریکی فوجیوں کو آن لائن دھمکیاں

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں کی جانب سے فوجیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے دھمکیاں دی گئی ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے 100 کے قریب فوجیوں کو آن لائن دھمکیاں دی گئی ہیں اور شبہ ہے کہ یہ دھمکیاں مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں کی جانب سے دی گئی ہیں جس کی تحقیقات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دولت اسلامیہ سے منسلک ایک ویب سائٹ پر ان افراد کے نام اور پتے جاری کئے گئے ہیں اور شدت پسند تنظیم کے حامیوں سے انہیں ہلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جن فوجیوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں انہیں اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب پینٹاگون کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ یا اس سے منسلک ویب سائٹ پر پیغام کی قانونی حیثیت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔خود کو دولتِ اسلامیہ کے ہیکنگ ڈویژن کے نام سے متعارف کروانے والے گروپ نے جن لوگوں کے نام، پتے اور تصاویر جاری کیے ہیں ان کے بارے میں یہ بھی کہا ہے کہ ان افراد نے داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکا میں مقیم اپنے حامیوں سے کہا گیا ہے کہ ’وہ آخری قدم اٹھائیں‘ اور ان افراد کا ’خاتمہ‘ کریں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…