پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اجمل قصاب کے بارے میں جھوٹ بولا،مقدمہ لڑنے والے بھارتی سرکاری وکیل کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 21  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)ممبئی حملہ مقدمے کے بھارتی سرکاری وکیل اجول نیکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ اجمل قصاب نے جیل میں مٹن بریا نی کی خواہش کی ایسا صرف شدت پسندوں کے حق میں بننے والی لوگوں کی جذباتی لہر کو ختم کرنے کیلئے کیا گیا۔جے پور میں ہونے والی انسداد دہشتگردی کی کانفرنس کے بعد رپورٹر سے بات کرتے ہوئے اجول نیکام کا کہنا تھا کہ اجمل قصاب نے کبھی مٹن بریانی کی خواہش نہیں کی اور نہ ہی جیل حکا م نے اسے مٹن بریانی دی۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی طر ف سے جیل میں اجمل قصاب کی ہر حرکت پر نظر رکھی جا تی تھی اور اجمل قصاب اس بات واقف تھا۔ نیکام کا کہنا تھا کہ ایک دن کمرہ عدالت میں اجمل قصاب نے اپنا سر جھکایا اور وہ اپنے آنسوں پونچنے لگا اورمیڈیا نے کچھ لمحے میں یہ خبر نشر کر دی کہ اجمل قصاب کی آنکھ میں آنسو آگئے ۔اس دن رکشا بندھن تھا کچھ لوگوںنے کہا کہ اپنی بہنوں کو یاد کرکے اجمل قصاب کی آنکھوں آگئے جبکہ کچھ لوگ یہ یہاں تک سوچنے لگے آیا کہ یہ دہشتگرد ہے بھی یا نہیں ۔نیکام کا کہناتھا کہ اسی طرح جب انہوںنے کہا کہ اجمل قصاب نے جیل میں مٹن بریانی کھانے کی خواہش کی ہے تو اس بات کو بھی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر نشر کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اجمل کبھی ایسی کسی خواہش اک اظہار نہیں کیا۔یاد رہے کہ اجمل قصاب کو ممبئی حملوں کےچار سال بعدبھارت میں  21 نومبر 2012 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…