جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کی جانب سے القاعدہ کو 10کروڑ کی ادائیگی کا انکشاف

datetime 21  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) اسامہ بن لادن کے گھر پر ریڈ کے دوران ملنے والے خطوط سے بین الاقوامی میڈیا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ نے سی آئی اے کے ایک ملین ڈالر(10کروڑ روپے)استعمال کئے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ رقم افغان حکومت نے 2010ءمیں بطور تاوان ایک سفارت کار کی رہائی کے لئے سی آئی اے کے خفیہ فنڈ سے ادا کی۔عبدالخالق فراحی نامی سفارت کار پشاور میں افغان کونسل جنرل تعینات تھا جب اسے 2008ءمیں القاعدہ نے اغواءکیا۔نیویارک ٹائمز کا کہنا کہ اسے 2010ءمیں 5ملین ڈالر(50کروڑ روپے) کی ادائیگی کے بعد رہا کروایا گیا ،اس رقم میں ایک ملین ڈالر افغان حکومت نے سی آئی اے کے خفیہ فنڈ سے دیا۔ رقم کی ادائیگی افغان صدارتی محل میں کی گئی۔ان باتوں کا انکشاف اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد پناہ گاہ سے ملنے والے خطوط سے ہوا۔ القاعدہ رہنما عطیہ عبدالرحمٰن نے اسامہ کو جون 2010ءمیں ایک خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ ہمارے ہاتھ ایک بہت بڑی رقم لگی ہے جو کہ ہتھیاروں کی خریداری ، دیگر ضروریات اور القاعدہ کارکنان کے اہل خانہ کو دی جائے گی۔سی آئی اے نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…