پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی مفتی اعظم نے یورپی ملک کو کھری کھری سنا دیں

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے سویڈن کی وزیر خارجہ کے ایک حالیہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی قوانین کے خلاف بات کرنے والے یا تو جاہل ہیں یا متعصب۔ سویڈن کی وزیر خارجہ مارگٹ والسٹروم نے ایک سعودی بلاگر کو دی گئی متنازعہ سزا کے حوالہ سے گزشتہ ہفتے سعودی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مفتی اعظم نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو پروگرام میں کہا ہے کہ سویڈن کی وزیر خارجہ کا تبصرہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت کا نظام قانون جائز اور آزاد ہے اور اس کی بنیاد قرآن اور سنت پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں عدالتیں غیر جانبدار ہیں اور ہر کسی کو انصاف فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی قانون مسلم اور غیر مسلم میں امتیاز نہیں کرتا اور خواتین کو بھی مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق نہیں دئیے جارہے تو وہ معروضی حقائق سے واقف نہیں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مسلمان ان ناقدین پر یقین نہ کریں کیونکہ وہ گمراہ کن نظریات پھیلارہے ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…