پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلسطینی ریاست کے قیام پراسرا ئیلی وزیر اعظم کا موقف تبدیل

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے انتخابات سے قبل فلسطینی ریاست قائم نہ ہونے دینے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔تاہم امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کو بتایا ہے کہ امریکہ ان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران فلسطینی ریاست قائم نہ ہونے دینے کے بیان کے تناظر میں اپنی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے گا۔صدر اوباما نے زور دیا ہے کہ امریکہ اب بھی دو ریاستی حل کا حامی ہے۔امریکی ٹیلی وژن کو دیے گئے انٹرویو میں بن یامین نتن یاہو نے بھی کہا کہ وہ دو ریاستی حل چاہتے ہیں لیکن ’حالات کو بدلنا ہوگا‘۔نتن یاہو کا کہنا تھا ’میں ایک ریاستی حل نہیں چاہتا۔ میں ایک مستحکم اور پ±ر امن دو ریاستی حل چاہتا ہوں۔ لیکن اس کے لیے حالات کو بدلنا ہو گا۔‘میں اب بھی چھ برس قبل بار الین یونیورسٹی میں کی گئی اپنی تقریر پر قائم ہوں کہ فلسطینی ریاست کو غیر مسلح ہونا ہوگا جو یہودی ریاست کو تسلیم کرے۔انھوں نے فلسطینی رہنما محمود عباس کا وہ بیان دہرایا جس میں انھوں نے اسرائیل کو ایک یہودی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا ’مشرقِ وسطی میں جو بھی اراضی حالی ہوئی ہے وہ اسلامی فورسز کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔‘اس سے پہلے پیر کو انتخابات سے قبل جب ان سے پوچھا گیا کہ ’اگر وہ پھر سے وزیرِ اعظم بنتے ہیں تو کیا فلسطینی ریاست نہیں بنے گی؟‘ تو انھوں نے کہا تھا کہ ’درست‘۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…